جنت مرزا نے ٹک ٹاک کی وجہ سے لوگوں کے مرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

جنت مرزا نے ٹک ٹاک کی وجہ سے لوگوں کے مرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
کیپشن: جنت مرزا نے ٹک ٹاک کی وجہ سے لوگوں کے مرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں چلنے والی خبریں کہ ٹک ٹاک سے کسی کی جان چلی گئی یہ سب جھوٹ ہوتا ہے۔

جنت مرزا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک کے ایس او پیز ہیں جن کے تحت آپ ویڈیو میں پستول نہیں دکھا سکتے۔ ہم اصل پستول کی جگہ ہاتھ کی انگلیوں سے پستول کی طرح اشارہ کرلیتے ہیں، تو یہ سب کہ جان کا چلے جانا، ٹرین کے نیچے آکے مرجانا یہ سب جھوٹ اور بے بنیاد ہے کیونکہ وہ شخص ایس او پیز کے مطابق ایسی ویڈیوز پوسٹ کر ہی نہیں سکتا۔ جنت کے اس بیان سے متعلق کچھ مداح متفق اور کچھ ناراض نظر آئے۔

0010b553fb1d759da61c5ed157f6569e

مداحوں کی اکثریت نے ان کے بیان کو درست قرار دیا جب کہ کچھ لوگوں نے اپنے واقعات شیئر کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز ٹھہرایا۔

دوسری جانب ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگنے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ میں اسکے حق میں نہیں ہوں کیونکہ بیروزگار لوگوں کا گھر اس سے چلتا ہے اور لوگ اس سے پیسے کماتے ہیں۔