بھارت : پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

بھارت : پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

نئی دہلی: بھارت میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،  ایکسائز ڈیوٹی اور  ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں کمی کے بعد تمام شہروں میں کم کی جانیوالی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کو برقرار رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری پٹرولیم کمپنیوں نے  پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ، مرکز کی طرف سے ایکسائز ڈیوٹی اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں کمی کی وجہ سے تمام شہروں میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

کمپنیوں نے آج جاری کردہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جس کے تحت گزشتہ دنوں پیٹرول پر کم ہونے والے 9 روپے اور ڈیزل پر تقریباً 7 روپے فی لیٹر کی کمی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بھارت میں بھی تیل کمپنیاں قیمتوں میں اضافے کا اشارہ دے رہی ہیں  تاہم فی الحال پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں آئی ایم ایف نے قرض کی قسط کو  پیٹرولیم مصنوعات  پر دی جانیوالی سبسڈی کو ختم کرنے سے مشروط کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں