پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے گھر پولیس کا چھاپہ

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے گھر پولیس کا چھاپہ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سندھ کے صدر  اور  سابق وفاقی وزیر علی زیدی کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بتایا کہ  5 پولیس موبائلز اور 2 کرولا گاڑیوں نے ان کے گھر کا گھیراؤ کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میری بیوی اور بچے گھر میں اکیلے ہیں، اگر کسی نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو زرداری اور اسکے بیٹے کا دنیا کے آخری کونے تک پیچھا کروں گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے لانگ مارچ ختم کرنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پی ٹی آئی کے جلسے اختتام پذیر ہو گئے۔ 

کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے  علی زیدی کی قیادت میں نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں