پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

لاہور: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں جن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات بھی شامل ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، حسان نیازی اور زبیر نیازی کے خلاف تھانہ گلبرگ، بھارٹی گیٹ، شاہدرہ اسلام پورہ میں مقدمات درج کر لئے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق ان مقدمات میں پولیس پر تشدد ، اغواء، اینٹی رائٹ اور سامان چھیننے کی دفعات شامل کرنے کے علاوہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے۔ 
دوسری جانب پولیس نے پی ٹی آئی کے زیرحراست درجنوں کارکنوں کے خلاف بھی 3 مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ان میں سے 2 مقدمات تھانہ شفیق آباد اور ایک مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کے خلاف درج کئے گئے مقدمات میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں