پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

کراچی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر جلاؤ گھیراؤ اور دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ سولجر بازار تھانے میں د رج کیا گیا ہے۔ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ 
پولیس کے مطابق مقدمے میں علی زیدی، فردوس شمیم نقوی، بلال غفار، خرم شیر زمان، ارسلان تاج، محمد علی جی جی، جمال صدیقی، محسن بٹ اور اشرف علی نامزد ہیں۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں جن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات بھی شامل ہیں۔ 
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، حسان نیازی اور زبیر نیازی کے خلاف تھانہ گلبرگ، بھارٹی گیٹ، شاہدرہ اسلام پورہ میں مقدمات درج کئے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق ان مقدمات میں پولیس پر تشدد ، اغواء، اینٹی رائٹ اور سامان چھیننے کی دفعات شامل کرنے کے علاوہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں