وفاقی حکومت کا 31 مئی سے پہلے گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر غور

وفاقی حکومت کا 31 مئی سے پہلے گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر غور

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے31 مئی سے پہلے گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور کسی وقت بھی نئے صوبے میں نئے گورنر کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور ایڈوائس مسترد ہونے پر حکومت گورنر پنجاب کا تقرر کسی بھی وقت کرسکتی ہے۔ 
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ایڈوائس مسترد کرنے پر حکومت گورنر کا فوری تقرر کردے۔
ذرائع کے مطابق بلیغ الرحمن کا بطور گورنر پنجاب نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد پنجاب کی کابینہ بھی تشکیل پائے گی۔ 
واضح رہے کہ کچھ روز قبل نئے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے دوسری سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی تھی جس میں بلیغ الرحمن کو گورنر پنجاب لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں