جگہ ایک مگر ایجنڈا مختلف! مریم نواز کا وزیراعظم کے دورہ ریڈ زون پر تبصرہ

جگہ ایک مگر ایجنڈا مختلف! مریم نواز کا وزیراعظم کے دورہ ریڈ زون پر تبصرہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کی ریڈزون کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف! فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر بھاگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کی ریڈزون کے دورے اور سیکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کے موقع پر لی گئی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف! فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر بھاگ گیا۔ دارالخلافہ جلا کر، املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا۔ شہباز شریف نے آج اس جگہ پر قوم کے زخموں پر ناصرف مرحم رکھا، جوانوں کا مورال بلند کیا بلکہ ایک مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا۔‘ 

3ac57d346b003d4292fd17bad8525f16

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد آج صبح احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے رہا ہوں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اگر 6 روز تک حکومت کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کا اعلان نہ کیا گیا تو 6 لاکھ بندے لے کر دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔ 

مصنف کے بارے میں