عمران خان کا مطالبہ مسترد ، حکومت مدت پوری کرے گی: مریم اورنگزیب 

عمران خان کا مطالبہ مسترد ، حکومت مدت پوری کرے گی: مریم اورنگزیب 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کا عمران خان کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ حکومت مدت پوری کرے گی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔  الیکشن کا اعلان حکومت اور اتحادی مقررہ وقت پر کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے عوام کو معاشی بدحالی سے نکالنے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل پوری قوم نے دیکھا کہ تخریبی اور تعمیری سیاست میں کیا فرق ہوتا ہے ۔ پاکستان کے عوام ان کے چہروں کو پہچانتے ہیں، 2014ء میں بھی انہوں نے دھرنا دیا اور خالی ہاتھ گئے۔ 

مصنف کے بارے میں