عام انتخابات کے اخراجات کتنے ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

عام انتخابات کے اخراجات کتنے ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں 
سورس: File

اسلام آباد: عام انتخابات 2023 کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں ،وزیرِ پارلیمانی امور نے اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں جمع کرادی   ،2023 کے انتخابات پر47ارب 41 کروڑ 73لاکھ روپے خرچ ہونگے ۔

وزیرِ پارلیمانی امور نے  عام انتخابات 2023 کے اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں جمع کرادی ، دستاویزات کے مطابق     ٹرینگ ونگ کے لیے 1ارب 79 کروڑ اور90لاکھ خرچ ہونگے۔

 بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے لیے 4ارب 83کروڑ 55لاکھ خرچ ہونگے ،انتخابی فہرستوں پر 27 کروڑ 20 لاکھ خرچ ہونگے،الیکٹرانگ ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ پر 5ارب 60کروڑ 6 لاکھ خرچ ہونگے۔انتخابات کے لیےآرمی کی خدمات،سیکورٹی پر 15ارب روپے خرچ ہونگے۔

مصنف کے بارے میں