پولیس اہلکاروں کی شہادت کے ذمہ دار عمران خان ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے: مریم نواز 

پولیس اہلکاروں کی شہادت کے ذمہ دار عمران خان ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے: مریم نواز 
سورس: File

لاہور: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کل جہاد نہیں انتشار پھیلانے کے لیے نکلے تھے ۔ شہید پولیس اہلکار کے قتل کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ لوگوں کو آزادی دلانا ہے تو اپنے بچوں کو لندن سے پاکستان بلائیں ۔کل اور پرسوں جتنے بندے شہید اور توڑ پھوڑ ہوئی سب کا مقدمہ حکومت عمران خان کے خلاف درج کرائے۔ 

لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکن کی گولی سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے مریم نواز نے کہا کہ کانسٹیبل کو پی ٹی آئی کارکن نے گولی مار کر شہید کیا ۔ 30 لاکھ دعویٰ کرنے والا کل 20 ہزار افراد بھی جمع نہیں کر سکتا ۔ لوگ جعلی ڈرامے، انقلاب اور سازش کو پہچان گئے ہیں۔ 

مریم نواز نے کہا کہ کل رات تک ہر چیز کنٹرول میں تھی لیکن سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلے آنے کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی کو شہ ملی اور انہیں پورے اسلام آباد کو جلادیا۔ سپریم کورٹ کے آج کے ریمارکس کے عمران خان کو شاید فیصلے کا علم نہیں تھا پر بہت افسوس ہے۔ 

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان خود جیلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دیتے رہے ۔ لوگوں نے آزادی مارچ کو بربادی مارچ بنا کر دوبارہ بنی گالا پہنچا دیا ہے۔ عمران خان دوبارہ پشاور پہنچ چکا ہے شاید وہ وہاں بندے تلاش کرنے گیا ہو۔ 

مصنف کے بارے میں