فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کے منسوخ پرچہ جات کا نیاشیڈول جاری

فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کے منسوخ پرچہ جات کا نیاشیڈول جاری

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کے منسوخ پرچہ جات کا نیاشیڈول جاری کر دیا گیا،پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے نتیجے میں  میٹرک کے سالانہ امتحانات کے  پرچہ جات  وفا قی تعلیمی بورڈ کے جانب سے منسوخ کردیے گئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق وفا قی تعلیمی بورڈ  نے منسوخ پرچوں کا نیا  نیاشیڈول جاری کر دیا  ہے جس کے مطابق اب 25مئی کے منسوخ پرچہ جات8جون کو ہونگے ۔26مئی کے منسوخ شدہ پرچہ جات 9جون کو منعقد ہونگے۔

پریکٹیکل کے امتحانات 6جون کے بجائے 10جون 2022سے شروع ہوں گے۔وفاقی تعلیمی  بورڈ  نے ہدایات کیں ہیں  کہ تمام طلباء اپنی نئی رول نمبر سلپ فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں باقی کے تمام پرچہ جات پہلے سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔