اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ، عمران خان سمیت 150 پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ 

اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ، عمران خان سمیت 150 پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ 
سورس: File

اسلام آباد: تحریک انصاف کی طرف سے جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ کے خلاف اسلام آباد کے  تھانہ کوہسار میں دو مقدمات درج  کیے گئے ہیں۔ مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق مقدمے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،اسد عمر ،عمران اسماعیل ،راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان  سمیت 150 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ جناح ایونیو پر میٹرو اسٹشن کو آگ لگائی گئی جبکہ ایکسپریس چوک پر سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا  گیا۔  

مصنف کے بارے میں