پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ،پارٹی کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنے لگیں 

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ،پارٹی کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنے لگیں 

لاہور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ کر دیا گیا ہے جسکے بعد پاکستان مسلم لیگ ن سمیت دیگر پارٹی کے کارکنوں کا کہنا ہے اس طر ح کے فیصلوں سے ہماری مقبولیت کم ہو گی ،اس طرح کی حکومت کرنے سے بہتر ہے ہم الیکشن کر ادیں ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں تاریخی اضافہ کردیا ہے ،جس کےبعد پٹرول ،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 30،30 روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پارٹی کارکنوں نے اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ اس طر ح کے غیر مقبول فیصلے ہمیں نہیں کرنے چاہیں جس سے عوام میں ہمارے خلاف غصہ مزید بڑھے ۔

ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر قرض دینے سے صاف انکار کے بعد حکومتی اتحاد تذبذب کا شکار ہوگیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی اکثریت نے فوری الیکشن کی حمایت کردی ہے۔

ن لیگ میں اکثریت کی رائے ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے فوری الیکشن کرائے چاہئیں کیونکہ بجٹ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پارٹی کی عوام میں غیر مقبول فیصلہ ہوگا۔