ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، آرمی چیف نے سعودی عرب سے بات  کی، وزیر اعظم کل قوم سے خطاب کرینگے: مفتاح 

ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، آرمی چیف نے سعودی عرب سے بات  کی، وزیر اعظم کل قوم سے خطاب کرینگے: مفتاح 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ ملک دیوالیہ نہیں ہوگا۔ سیاسی نقصان بچانے کے لیے ریاست کا نقصان نہیں کریں گے۔ کل وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے۔ 

مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے سعودی عرب سے بات کی ،اگلے دن سعودی وزیر خزانہ کا بیان آیا ہے۔ سعودی عرب نے مزید پیکج بھی دیا ہے اور جلد عوام کے سامنے لاؤں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ سبسڈی کی مد میں 120 ارب روپے ماہانہ نقصان کر رہے تھے۔ عمران خان معاہدہ کرکے آئے تھے کہ 30 روپے لیوی بڑھائیں گے۔ اب گارنٹی دے رہا ہوں کہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہوگا۔ 

جب وزیر خزانہ سے اینکر نے سوال کیا کہ آرمی چیف نے تو شاہ سلمان کی طبعیت کا پوچھنے کے لیے کال کی تھی معیشت کے لیے تو نہیں کی؟ اس پر وزیر خزانہ کہا کہ مجھے نہیں پتا کس لیے کال کی تھی یہ کوانسیڈنٹ ہوگیا۔ 

مصنف کے بارے میں