پٹرول مہنگا کیا ہوا ،پٹرول پمپس نے پٹرول ہی غائب کر دیا 

پٹرول مہنگا کیا ہوا ،پٹرول پمپس نے پٹرول ہی غائب کر دیا 

لاہور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہوا ،پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول ہی غائب کر دیا ،پٹرول پمپس انتظامیہ نے یہ کہہ کر لوگوں کو ٹرخانہ شروع کر دیا کہ دھرنے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی پہلے ہی قلت کا سامنا ہے اس وجہ سے پٹرول کا سٹاک موجود نہیں ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک طرف جہاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ کر کے عوام پر ظلم کیا ہے وہیں دوسری طرف پٹرول پمپس مالکان نے پٹرول ڈیز ل کی فروخت روک کر عوام کو مزید تنگ کرنا شروع کر دیا ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد پمپس پر رش بڑھ گیا،لڑائی جھگڑے کی  اطلاعات ،دھرنے کے باعث پہلے ہی پیٹرول کی قلت تھی ،پٹرول پمپس پر تیل کی قلت کا خدشہ، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت  سے نوٹس  کا مطالبہ کردیا ۔

وزیرخزانہ مفتاع اسماعیل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے اعلان کے  بعد راولپنڈی اسلام آباد کے پٹرول پمپس پر کاروں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،عوام نے بارہ بجے سے پہلے ہی پٹرول پمپس کا رخ کر لیا، جس سے پٹرول پمپس پر موجود تیل کا سٹاک ختم ہو نے خدشہ پیدا ہوگیا ،، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ دھرنے کی وجہ سے تیل کی سپلائی دو دن سے متاثر تھی ، قیمتیں بڑھنے کے اعلان کے بعد تیل کمپنیوں نے سپلائی روک دی ہے، تیل سے بھری گاڑیوں کو ڈپووں پر روک دیا گیا ہے ۔