مبینہ آڈیو لیکس: بڑی عدالت میں بڑے کیس کی سماعت آج

مبینہ آڈیو لیکس: بڑی عدالت میں بڑے کیس کی سماعت آج
سورس: File

اسلام آباد: مبینہ آڈیو لیکس کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل جوڈیشل کمیشن  کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔

 چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجازالااحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہدوحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی  لاجر بنچ میں شامل ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے لارجر بنچ کی تشکیل دیا تھا۔

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے بھی آیڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے بننے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، ان کا موقف تھا کہ چیف جسٹس کے بغیر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نہیں ہو سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں