ایلون مسک کی برین چپ کو انسانی طبی مطالعہ کی اجازت مل گئی

ایلون مسک کی برین چپ کو انسانی طبی مطالعہ کی اجازت مل گئی
سورس: File

کیلیفورنیا: ایلون مسک کی برین چپ فرم کو امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے انسانوں پر اپنے پہلے ٹیسٹ کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔

نیورالنک  نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ہم یہ بتاتے ہوئے پرجوش ہیں کہ ہم نے اپنا پہلا انسانی طبی مطالعہ شروع کرنے کے لیے FDA کی منظوری حاصل کر لی ہے۔ یہ FDA کے ساتھ قریبی تعاون میں نیورالنک ٹیم کے ناقابل یقین کام کا نتیجہ ہے اور ایک اہم پہلے قدم کی نمائندگی کرتا ہے جو ایک دن ہماری ٹیکنالوجی کو بہت سے لوگوں کی مدد کرنے کا موقع دے گا۔

برین چپ کمپنی کے محقیقین کا کہنا ہے کہ  ہمارے کلینیکل ٹرائل کے لیے ابھی تک بھرتی نہیں ہوئی ہے۔ اس پر ریگولیٹرز نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، ہم جلد ہی اس پر مزید معلومات کا اعلان کریں گے۔

3863ce4bd4f49db6607244345631d8ff

نیورالنک کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم اپنی مائیکرو چپس کو فالج اور نابینا پن جیسے امراض کے علاج کے لیے استعمال کریں گےاور ہماری برین چپس بعض معذور افراد کو کمپیوٹر اور موبائل ٹیکنالوجی استعمال کرنے میں مدد کریں گی۔ 

مائیکرو چپس کو نیورالنک نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔ نیورالنک کی بنیاد ایلون مسک نے 2016 میں رکھی تھی،یہ ایک ایسی کمپنی ہے جس کا مقصد اپنی ویب سائٹ کے مطابق انسانی دماغ کو کمپیوٹر سے جوڑ کے لوگوں کی بصارت اور نقل و حرکت کو بحال کرنے میں مدد کرناہے۔ 

مصنف کے بارے میں