’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘،شاہکار فلم" مغل اعظم"کی نیو یارک ٹائمز سکوائر پر انٹری

 ’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘،شاہکار فلم

نیویارک: بالی و ڈ کی فلم "مغل اعظم" کاشمار انڈسٹری کی شاہکار فلموں میں ہوتاہے۔ اس فلم کی کاسٹ،گانے، سیٹ، کہانی سب کچھ لاجواب تھا۔ اس کا جادو آج تک  برقرارہے ۔بالی وڈ کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ’مغل اعظم‘ نیو یارک ٹائمز سکوائر پر 3 ماہ کے طویل دورے پر پہنچ گئی۔ اکبر آصف، مرحوم لیجنڈری فلمساز کریم آصف کے بیٹے اس عظیم سٹیج میوزیکل’مغل اعظم‘کو آسکرز کے بعد اب نیویارک لےکر گئے ہیں۔

کریم آصف کا تعلق تقسیم سے پہلے لاہور سے تھا اور ان کے خاندان کے بہت سے افراد اب بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں رہتے ہیں۔  اکبر آصف اس فلم کو نیویارک ٹائمز سکوائر پر اپنے والد کی میراث کو جاری رکھنے کے لیے لے کر گئے ہیں جنہوں نے فلم ’مغل اعظم‘ بنا کر عالمی تاریخ میں اپنا نام درج کروایا۔ 

نیو یارک ٹائمز سکوائر سے وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں میوزیکل کاسٹ کو رنگین ملبوسات پہنے مشہور چوک پر ’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ گاتے اور پرفارم کرتے ہوئے دکھاجاسکتا ہے۔لندن میں مقیم بزنس مین اکبر آصف کے دفتر نے فلم کی دنیا بھر میں نمائش کو اپنی زندگی کا مشن بنا لیا ہے۔ پہلا شو 26 مئی 2023ء کو ہوگا اور 20 اگست تک مختلف شہروں اٹلانٹا، نیویارک، بالٹی مور، اورلینڈو، شکاگو، نیو جرسی، ٹورونٹو، ہیوسٹن، ڈلاس، سیئٹل، وینکوور، سان جوس اور فینکس میں شوز جاری رہیں گے۔1960ء کی بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم’مغلِ اعظم‘ پر مبنی یہ عظیم سٹیج میوزیکل بھارت سے اپنی نوعیت کا پہلا شو ہے۔ ’مغل اعظم‘ بالی ووڈ کے سنہرے دور کی پہلی فلم بنی جسے لاس اینجلس کی آفیشل آسکر لائبریری میں داخل کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں