سیا سی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک بند ہونا چاہیے،فرخ حبیب کا مطالبہ

سیا سی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک بند ہونا چاہیے،فرخ حبیب کا مطالبہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کاکہنا ہےکہ سیا سی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک بند ہونا چاہیے اور انہیں فیئر ٹرائل کا موقع دیں۔ ان کے مطابق خواتین اور بچوں پر ظلم کرنا بند کریں۔

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے لاہور میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر کوئی جلاؤ گھیراؤ کے خلاف ہے اور اس کی مذمت کر چکا ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ نو مئی کی آڑ میں تحریک انصاف کے خلاف اقدامات اٹھا کر آپ لوگوں کے غم و غصے کو بڑھا رہے ہیں۔فرخ حبیب نے مطالبہ کیا کہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک بند ہونا چاہیے اور انھیں فیئر ٹرائل کا موقع دیں۔ ان کے مطابق خواتین اور بچوں پر ظلم کرنا بند کریں۔

انہوں نے کہاکہ  تحریک انصاف ایم کیو ایم نہیں ہے یہ ایک عوامی جماعت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملکی حالات کو پیش نظر رکھ کر عام انتخابات کی طرف پیش رفت کی جائے۔

مصنف کے بارے میں