بھارت سے زرعی اشیا کی درآمد روک دی گئی

بھارت سے زرعی اشیا کی درآمد روک دی گئی

لاہور: گزشتہ دنوں بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب مسافر بس اور ایمبولینس کو نشانہ بنائے جانے کے باعث پاک بھارت کشیدگی عروج پر پہنچنے کے بعد پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ (ڈی پی پی) نے بھارت سے واہگہ بارڈر کراسنگ اور کراچی پورٹ کے ذریعے کاٹن و دیگر زرعی اشیا کی درآمد روک دی۔

ڈیپارٹمنٹ نے بھارت سےمستقبل میں درآمد کے لیے پرمٹ کا اجرا بھی روک دیا ہے۔بدھ کو بھارت کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 3 پاکستانی فوجی اور 10 شہری شہیدہوئے تھے۔ کاٹن درآمد کرنے والوں اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے دعویٰ کیا کہ ایل او سی پر کشیدگی بڑھنے کے بعد پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے بغیر تنبیہ یا تحریری حکم نامہ جاری کیے بغیر بھارت سے زرعی اشیا کی درآمد روک دی۔

دٌراآمد روکے جانے کے بعد ہندوستانی تاجروں میں شدید پریشانی کی لہر پھیل گئی ۔ کیونکہ متعدد کا سامان بارڈر کے دوسری طرف پڑا اور زرعی اجناس کی دیکھ بھال کےلیے کوئی باقاعدہ انتظام بھی  نہیں ہے۔