چین میں 6.5 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ

چین میں 6.5 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ

بیجنگ: مغربی چین میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ نے امریکی جیولوجیکل سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، جس نے چین کے چٹانی علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

زلزلے کے جھٹکے وسطی ایشیا کی سرحد سے ملحق شِن جیانگ کے وسیع جنوبی علاقے میں محسوس کیے گئے، جس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز تاجکستان کی سرحد کے قریب چین کے شہر کاشغر میں تقریباً 170 کلو میٹر مغرب میں تھا۔چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ژِن ہوا کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر کم آبادی والے اس علاقے میں زلزلے سے ہونے والے نقصان میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص کے ہلاک اور 6 عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔