نریندر مودی غریب دشمن اور قول و فعل میں تضاد رکھنے والا آدمی ہے ، اندرکیجروال

نریندر مودی غریب دشمن اور قول و فعل میں تضاد رکھنے والا آدمی ہے ، اندرکیجروال

نئی دہلی :کیجروال نے بھارتی جارحیت کی اہم وجہ بتادی، مودی سرکار اپنی کرپشن اور حکومتی ناکامی چھپانے کے لئے بارڈد پر محاز گرم کرکے عوام کو اصل خبروں سے دور کر رہی ہے۔ اروند نے کہا کہ مودی نے عوام کو لمبی قطاروں کے چکر میں پھنسا دیا۔ لیکن بڑی مچھلیوں پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا۔
22 نومبر 2014 کو " سہارا گروپ" پر ریڈ ہوئی ،ایک سو تیس کروڑ سے زیادہ کا کیش برآمد کیا گیا۔ وہاں سے جو دستاویزات ملے اس کے مطابق مودی کو 400 یا 500 کروڑ روپے دیئے گئے۔ جبکہ کئی جانے مانے سیاست دانوں کے نام بھی ہیں۔لیکن کہیں سوال نہیں اٹھ رہا۔مودی کے دوستوں نے قرضوں کی بڑی رقم ادا کرنے ہے لیکن کوئی ادا نہیں کرے گا کیونکہ یہ سارا پیشہ ملک سے باہر جا چکا ہے۔