کینیڈامیں پہلی باحجاب خاتون ا ینکرنے تاریخ رقم کر دی

کینیڈامیں پہلی باحجاب خاتون ا ینکرنے تاریخ رقم کر دی

ٹورنٹو:کینیڈاکی تاریخ میں پہلی دفعہ باحجاب مسلم خاتوں اینکر نے خبریں پڑھنا شروع کر دیں،تفصیلات کے مطابق ” جینعلا ماسا “ کوٹورنٹو شہر کی خبریں پڑھنے پر مامور کیا گیا ہے۔

جینعلا ماسا نے شام 11بجے کا نیوز بلیٹن پڑھنے کے بعدبیل بجائی اور ٹویٹ کی کہ آج رات میرے لیے اہم ہے بلکہ میرا نہیں خیال کہ مجھے سے پہلے کنیڈامیں کسی باحجاب نے خبریں نشر کیں ہوں۔
ماسا نے مزید بتایا میں نے امریکہ میں بہت ساری خواتین سے بات ہوئی ہے جو سکرین کے پیچھے کام کرتیں ہیں اور باحجاب ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں آن ائیر ہونے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ان مشکلات کی بنیادی وجہ حجاب ہے۔یہ صورت حال حقیقت میں مجھے افسردہ کر دیتی ہے۔
تاہم کنیڈین عوام باحجاب خاتون کا سکرین میں نمودار ہونے کو مثبت قدم کے طور دیکھ رہے ہیں۔