فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو مارے گئے

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو مارے گئے

فیصل آباد :جڑانوالہ کے علاقہ میں  پولیس کی حراست سے فرار  ہونے والے 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک  کر دیے گئے ۔

تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ  شاہکوٹ روڈ پر پولیس کی حراست سے 2 ڈاکو افضل اور اکرم  فرار ہو گئے تھے جنہیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جڑانوالہ کےعلاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔  پولیس  کے مطابق  دونوں ملزمان ڈ کیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس نے نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔