ملیئے دنیا کی سب سے بڑی گائے سے ، نام ہے ڈینیئل

ملیئے دنیا کی سب سے بڑی گائے سے ، نام ہے ڈینیئل

کیلیفورنیا: امریکہ کی ریاست کیلفورنیا کے قصبے یوریکا میں ڈینئیل نامی گائے ہے ۔ جس کو دنیا کی سب سے بڑی گائے ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ڈینئیل کے مالک کا کہناہے کہ انہیں شدت سے انتظار ہے کہ گینز بک آف ورلڈ ریکار ڈ کی ٹیم اس کی گائے کا نام بک میں شامل کر لے ۔اس گائے کا قد چھ فٹ اور چار انچ ہے ۔جبکہ اس کا وزن 2300پونڈز ہے ۔اس کا مالک روزانہ اس کو 110پونڈز چارہ اور 15پونڈز چنے کے دانے ڈالتا ہے ۔