کراچی میں عوام پینے کے لیے پانی مانگ رہے ہیں ،سراج الحق

 کراچی میں عوام پینے کے لیے پانی مانگ رہے ہیں ،سراج الحق

کراچی:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انسان مریخ اور چاند پر جارہا ہے لیکن کراچی میں عوام پینے کے لیے پانی مانگ رہے ہیں ۔ سندھ میں وزیر اعلیٰ تبدیل ہوگیا ہے لیکن عوام کی حالت زار ابھی تک نہیں بدلی ۔سندھ کے مظلوم عوام اور ہاریوں کو وڈیروں او رجاگیرداروں نے اپنا غلام بنایا ہوا ہے ۔وہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے باغ جناح کا دورہ کیا۔اور سندھ ورکرز کنونشن کے حوالے سے تیاریوں کا جاءزہ لیا ۔میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سندھ ورکرز کنونشن سندھ سمیت پورے ملک میں تبدیلی کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا ۔سندھ کے مظلوم عوام اور ہاریوں کو وڈیروں او رجاگیرداروں نے اپنا غلام بنایا ہوا ہے ، ورکرز کنونشن میں مظلوم عوام کو مضبوط اور بااختیار بنانے اور ان کا حق دلوانے کے لیے آئندہ کالائحہ عمل اور روڈ میپ کا اعلان کیا جائے گا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ انسان مریخ اور چاند پر جارہا ہے لیکن کراچی میں عوام پینے کے لیے پانی مانگ رہے ہیں ۔ سندھ میں وزیر اعلیٰ تبدیل ہوگیا ہے لیکن عوام کی حالت زار ابھی تک نہیں بدلی۔ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع نہ لے کر اچھی روایت اور مثال قائم کی ہے ۔۔قوم کو امید ہے کہ نئی فوجی قیادت بھی پالیسیوں اور اچھے کاموں کا تسلسل برقرار رکھے گی۔