بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کیپٹن سمیت تمام جوانوں پر فخر ہے: شہری

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کیپٹن سمیت تمام جوانوں پر فخر ہے: شہری

گلگت: گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے تین بہادر سپوتوں نے گزشتہ روز پھر اپنی ریاست پاکستان کے لئے اپنی جانیں نچھاور کردیں ،شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کیپٹن تیمورعلی، حوالدار مشتاق اور لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں ۔

واضع رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوجی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں 3فوجی جوان سمیت 7سولین بھی شہید ہوگئے ہیں۔شہید کیپٹن تیمور کا تعلق ضلع استور ،لانس نائیک غلام حسین ضلع گانچھے اور حولدار مشتاق کا تعلق شہیدوں کی سرزمین ضلع غذر سے ہے ۔واضح رہے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران اب تک گلگت بلتستان کے پانچ سپوتوں نے قربانی دی ہے ۔شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے جوانوں کی شہادت کو پاکستان کے لیئےاہم قرار دیا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے جوانوں پر فخر ہے ۔