ایشیائی مسلمان ملک میں نو زایئدہ بچوں کی آن لائن فروخت کا انکشاف

ایشیائی مسلمان ملک میں نو زایئدہ بچوں کی آن لائن فروخت کا انکشاف

کوالالمپور : ایشیائی مسلمان ملک میں بچوں کی آن لائن خریدو فروخت نے اعلیٰ حکام کو ہلا کر رکھ دیا ۔تفصیلات کے مطابق آن لائن ویب سائٹ پر بچوں کی فروخت کے انکشاف کے بعد سکیورٹی حکام نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیاہے ۔

آن لائن ویب سائٹ پر تین کلوگرام کا بچہ صرف دو ہزار ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہاتھا ۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق آن لائن پیغام کے بعد اس اربوں روپے کے کاروبار کا بھانڈ ا پھوٹا ۔گائے بھینسوں کی طرح بچے کی بھی نسل ، رنگ ، جنس اور قد کاٹھ کے حساب سے رقم کی ادائیگی کی جاتی تھی ۔یہ بچے تھائی لینڈ ،کمبوڈیا اور کشھ دوسرے ممالک سے لائے جاتے تھے ۔اس دھند ے میں ڈاکٹروں سے لیکر انسانی سمگلر ملوث تھے ۔