کراچی: آئل ٹینک میں دھماکے کے بعد آتشزدگی ، 1 شخص جھلس کر جاں بحق

کراچی: آئل ٹینک میں دھماکے کے بعد آتشزدگی ، 1 شخص جھلس کر جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقہ کیماڑی میں آئل ٹینک میں دھماکے کے بعد آتشزدگی سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔  فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ پاک بحریہ سے بھی فائر ٹینڈر طلب کرلئے گئے۔


نیو نیوز کے مطابق کے پی ٹی اورکے ایم سی کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ جاں بحق شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔

کے پی ٹی فائر چیف کے مطابق کیماڑی آئل ٹرمینل میں ایک ہزار ٹن فیول سے بھرے ٹینک میں آگ لگ گئی ہے، پی ایس او کے آئل ڈپو میں آگ بجھانے میں 8 گاڑیاں مصروف ہیں، جن میں کے پی ٹی اور کے ایم سی کی گاڑیاں شامل ہیں۔