چیئرمین فشریز کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی گرفتار

چیئرمین فشریز کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی گرفتار

کراچی:  سٹی کورٹ کے باہرقانون نافذ کرنیوالے ادارے نے کارروائی کر کے  سابق چیئرمین فشریزکوآپریٹو سوسائٹی کو حراست میں لے لیا ۔

 نثارمورائی کیخلاف سابق چیئرمین پاکستان سٹیل ملز سجاد حسین کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سٹیل ملز کے چیئر مین کے قتل کے الزام میں کیس کی سماعت کے لیے سٹی کورٹ پیش ہوئے جہاں عدالت نے کیس کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی کردی ۔اس کیس میں نثار مورائی ضمانت پر رہا ہیں ۔

کیس کی سماعت کے بعدنثار مورائی سٹی کورٹ سے نکلے تو ڈینسو ہال کے قریب 10سے 15گاڑیوں نے نثار مورائی کی گاڑی کو گھیر لیا ،پھر ان گاڑیوں میں سے سادہ لباس میں ملبوس افراد اترے اور نثار مورائی کو اپنے ساتھ بٹھا کر لے گئے ۔نثار مورائی کے وکیل کا کہنا ہے کہ نثار مورائی کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اپنے ساتھ لے گئے جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے کمانڈر نے ملاقات کرنی ہے جس کے بعد انہیں رہا کردیا جائے گا۔