ترک حکومت کے اعلی اختیاراتی وفد کا غزہ کی پٹی کا دورہ

ترک حکومت کے اعلی اختیاراتی وفد کا غزہ کی پٹی کا دورہ

غزہ : ترکی کی حکومت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گزشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں وفد نے صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے دوران شہید ہونے والی نو مساجد کی دوبارہ تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ترکی کا سرکاری وفد مقبوضہ مغربی کنارے کے راستے غزہ کی پٹی میں داخل ہوا۔ ترک وفد کی قیادت محکمہ مذہبی امور کے ڈائریکٹر تعمیرات زینل ارسلان کررہے ہیں۔غزہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وفد کے سربراہ نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد اسرائیلی بمباری میں شہید ہونےوالی 9 مساجد کی تعمیر نو کا افتتاح کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی نو مساجد کی تعمیر نو کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس منصوبے کےلئے تمام فنڈز انقرہ حکومت فراہم کرے گی۔زینل ارسلان نے کہا کہ دورے کے دوران تعمیر نو کے بعد مکمل ہونے والی ایک مسجد کا بھی افتتاح کریں گے۔