سانحہ 12 مئی: وسیم اختر کو استثنیٰ، آپ کراچی کی خدمت کریں: عدالت

سانحہ 12 مئی: وسیم اختر کو استثنیٰ، آپ کراچی کی خدمت کریں: عدالت

کراچی: انسداد دہشتگردی گردی کی عدالت میں سانحہ بارہ مئی کیس کی سماعت ہوئی۔ مئیر  کراچی وسیم اختر عدالت میں پہنچے تو جج نے انہیں استثنیٰ کی درخواست دے کر کراچی کی خدمت کرنے کی ہدایت کی۔

وسیم اخترکے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی ای ٹی سی میں جمع کروائی گئی درخواست  عدالت نے منظور کرلی ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک مقدمے میں گرفتار آخری ملزم کی ضمانت کی درخواست نہیں سنی جاتی آپ کو استثنیٰ حاصل ہے۔

عدالت  کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےوسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا اگر ہم اتحاد سے کام کریں گے تو یہ ملک ترقی کرے گا۔

وسیم اخترکا کہنا تھا حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ کراچی کے لیے کوئی خصوصی پیکیج کا اعلان کریں۔