شراب برآمدگی کیس میں امین گنڈا پوری کی عبوری ضمانت منظور

شراب برآمدگی کیس میں امین گنڈا پوری کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد : اسلام آباد میں شراب برآمدی کیس میں رہنما تحریک انصاف اور صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔

نیو نیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور عبوری ضمانت کی منظوری کیلئے خود سیشن جج اسلام آباد سہیل اکرام کی عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے 2 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50,000 روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم بھی دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے شراب اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گاڑی میں شراب نہیں شہد کی بوتلیں تھیں۔