قسمت بیگ قتل کیس، اداکارہ ماہ نور بھی شامل تفتیش

قسمت بیگ قتل کیس، اداکارہ ماہ نور بھی شامل تفتیش

لاہور: سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کیس میں سیکریٹری اور سابق شوہر کے بعد اداکارہ ماہ نور سمیت کچھ ساتھیوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈانسر قسمت بیگ کو تھیٹر سے گھر جاتے ہوئے گھر کے عین قریب مسلح افراد نے گولیاں ماریں جن سے جانبر نہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں ۔


قسمت بیگ کے قتل کو تیسرا روز ہو گیا مگر پولیس ابھی تک ملزمان تک نہیں پہنچ سکی ،قتل کی گتھیاں سلجھانے کی ہرکوشش ،مختلف پہلوؤں پر سوچ بچار اور تفتیش مگر قاتلوں کا سراغ اب تک نہ مل سکا،پولیس نے اداکارہ کے سیکریٹری علی کے بعد اس کے سابق شوہر رانا فہیم اور فیصل آباد کے ایک رہائشی عمران بٹ کو بھی شامل تفتیش کر لیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان افراد سے تفتیش کے بعد اسٹیج کی مشہور ڈانسر ماہ نور اور قسمت بیگ کے کچھ دیگر ساتھی اداکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ۔