وزیر اعظم اشک آباد سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم اشک آباد سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ترکمانستان کے دو روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران اشک آباد میں پائیدار ٹرانسپورٹ کی عالمی کانفرنس میں شرکت کی ۔


انہوں نے دنیا کو سی پیک اور گوادر پورٹ کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ انتہائی کامیاب رہا اور کئی ممالک کی طرف سے سی پیک میں شمولیت کے اشارے ملے ہیں۔وزیر اعظم نے کانفرنس سے خطاب کرے لیے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔