بنوں، 2نوجوانوں نے گھریلوں ناچاقی پر خودکشی کرلی

بنوں میں 2نوجوانوں نے گھریلوں ناچاقی پر خودکشی کرلی جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا

بنوں، 2نوجوانوں نے گھریلوں ناچاقی پر خودکشی کرلی

بنوں: بنوں میں 2نوجوانوں نے گھریلوں ناچاقی پر خودکشی کرلی جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ،تھانہ منڈان کی حدود میں واقع بڈا میر عباس خان میں گورنمنٹ ڈگری کالج فورتھ ائر کے طالب علم ریحاد خان ولد ناور خان نے گھریلوں لڑئی جھگڑے سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کردیا متوفی کالج اوقات کے بعد گدھا گاڑی چلاکر محنت مزدوری کرکے اپنے اخراجات پورے کرتا تھا ،تھانہ ککی کی حدود میں واقع مائران ککی میں 16سالہ نوجوان رضاء اللہ ولد بلقیاز خان نے گھر کے اندر خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا موقع پر موجود لوگوں نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر منڈان پولیس نے متوفی کے بھائی معین اللہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،ادھر بنوں ککی روڈ نزد موڑ سید طغل خیل کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے صدیق اللہ ولد اطلس خان سکن نار حافظ آباد کو زخمی کردیا نامعلوم ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع وردات سے فرار ہوگئے ۔