جنرل قمر جاوید باجوہ نئے آرمی چیف مقرر

جنرل قمر جاوید باجوہ نئے آرمی چیف مقرر

اسلام آباد: جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ جنرل زبیر حیات کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد:نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق انفرنٹری بلوچ رجمنٹ سے ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوویشن (جی ایچ کیو)تھے جبکہ وہ کورکمانڈرراولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔

 دوسری طرف نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پرفائز تھے، وہ ڈی جی سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن اور جی او سی سیالکوٹ کے عہدے پربھی رہ چکے ہیں۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے بطور بریگیڈ کمانڈر کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی کمان کی۔‏

جنرل زبیر حیات اسٹاف ڈیوٹیز ڈائریکٹریٹ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں،  ‏جنرل زبیرحیات کا تعلق فوجی گھرانے سے ہے، والد میجر جنرل کے عہدےسےریٹائر ہوئے۔ ‏جنرل زبیرحیات کےبھائی لیفٹیننٹ جنرل عمرحیات پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے چیئرمین ہیں۔انکےدوسرےبھائی میجرجنرل احمدمحمودحیات ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی اینلیسزہیں۔



مصنف کے بارے میں