ایران میں بد فعلی کے مرتکب قاری کو پھانسی دینے کا مطالبہ

ایران میں بد فعلی کے مرتکب قاری کو پھانسی دینے کا مطالبہ

تہران: ایران میں بدفعلی کے مرتکب سرکاری قاری کو پھانسی دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ ایرانی حزب اللہ ملیشیا کے سربراہ حسین اللہ کرم نے مطالبہ کیا ہے کہ بدفعلی جیسے سنگین جرم کے مرتکب سرکاری قاری سعید طوسی کو سخت ترین سزا دیتے ہوئے اسے مجمع عام میں پھانسی کی سزا دی جائے۔

حسین اللہ کرم نے کہا ہے کہ سعید طوسی جیسے عناصر پوری قوم کے مجرم ہیں۔ انہیں ریاست کے کسی ادارے کی جانب سے پناہ اور تحفظ نہیں دیا جانا چاہیے۔ سعید طوسی جس سنگین جرم کا مرتکب ہوچکا ہے اس کے بعد وہ سخت ترین سزا کا مستحق ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ حسین اللہ نے کہا ہے کہ جب سے قاری سعید طوسی کا بدنام زمانہ اسکینڈل سامنے آیا ہے لوگوں نے اپنے بچے دینی مدارس میں قرآن پاک کی تعلیم کے لیے بھیجنے بند کر دیئے ہیں۔ لوگ خوف زدہ ہیں۔

حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کے نام پر دھبا بننے والے مجرم کو پھانسی کی سزا دے۔ انہوں نے ایران کی دوسری تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سعید طوسی کو پھانسی کی سزا دلوانے کے لیے مہم چلائیں اور مل کر سپریم لیڈر سے اس کی سزائے موت کا مطالبہ کریں۔

مصنف کے بارے میں