بھارتی شر انگیزیوں کے باعث خطے کی سلامتی اور امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، عمران خان کا بانکی مون کو خط

بھارتی شر انگیزیوں کے باعث خطے کی سلامتی اور امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، عمران خان کا بانکی مون کو خط

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھارت کی جانب سے سویلین آبادی کو انتہائی سفاکیت سے نشانہ بنانے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو خط لکھ دیا ۔

بھارتی شر انگیزیوں کے باعث خطے کی سلامتی اور امن کو انتہائی شدید خطرات لاحق ہیں ۔ بھارت نے جنگ بندی لائن اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات پاکستانی فوجیوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ بین الاقوامی سرحد اور جنگ بندی لائن پر بھارتی شر انگیزیاں فوری طور پررکوائی جائیں اور جنگ بندی لائن کی دوسری جانب اقوام متحدہ کے مبصرتعینات کئے جائیں۔

خط متزکرہ مطالبات پر مشتمل ہے عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو ہفتہ کو خط ارسال کیا گیا ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف نے خط میں جنگ بندی لائین اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھارتی جارحیت کے تدارک کا انتظام نہ کرنا ناقابل فہم ہے۔

خط میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے لکھا گیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک عرصے سے التواء کا شکار ہے۔ بھارت کی پاکستان کے خلاف بڑھتی ہوئی شر انگیزیوں کے باعث خطے کی سلامتی اور امن کو انتہائی شدید خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے خط میں مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مبصرین مقرر کئے جائیں اور اس سلسلے میں سلامتی کونسل کے باب ہفتم کے تحت سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کیا جائے۔

عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق انہوں نے بانکی مون کو کہا ہے کہ بطور سیکرٹری جنرل یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت عالمی امن اور سلامتی کا تحفظ یقینی بنائیں۔

مصنف کے بارے میں