سندھ ماﺅنٹین فلم فیسٹیول شروع‘ 40 فلموں کی نمائش ہو گی

تین روزہ فلمی میلے میں سندھ کی ثقافت پر مبنی چالیس سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

سندھ ماﺅنٹین فلم فیسٹیول شروع‘ 40 فلموں کی نمائش ہو گی

کراچی :  پہلے سندھ ماﺅنٹین فلم فیسٹیول کا کراچی میں آغاز ہو گیا۔ تین روزہ فلمی میلے میں سندھ کی ثقافت پر مبنی چالیس سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ پہلے سندھ ماونٹین فلم فیسٹیول کاباقاعدہ آغاز صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصرحسین شاہ نے کراچی میں کیا۔ تین روزہ فیسٹیول کے پہلے دن کیرتھر نیشنل پارک پر دستاویزی فلم دکھائی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے کہا کہ فلم فیسٹیول کا مقصد صوبے کی زرخیز ثقافت اور مہمان نوازی کو اجاگر کرنا ہے۔ کراچی کے رہنے والے جب فلم فیسٹیول میں سندھ کے بارے میں دستاویزی فلمیں دیکھیں گے تو سندھ گھومنے ضرور جائیں گے

مصنف کے بارے میں