جنرل قمر جاوید باجوہ کی آرمی چیف تقرری، فیصلے کو درست قرار دیدیا

جنرل قمر جاوید باجوہ کی آرمی چیف تقرری، فیصلے کو درست قرار دیدیا

لاہور: دفاعی تجزیہ کاروں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری کو خوش آئند قرار دیدیا ،کہتے ہیں کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے معاملات کو سمجھنے والے جنرل کو ہی پاک فوج کا سپہ سالار بننا چاہیے تھا۔

نیو نیوز سے گفتگو میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ضیاء الدین نے کہا کہ جنرل باجوہ باصلاحیت اور بردبار انسان ہیں ،انکی بطور آرمی چیف تقرری بالکل صحیح فیصلہ ہے۔
دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ محمود درانی نے کہا کہ ضروری نہیں کہ سنیارٹی کے حساب سےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کیا جائے ،قمر باجوہ اچھے انسان ہیں۔ 
بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفر علی نےکہا کہ جس طرح جنرل راحیل نے فوج کی کمان سنبھالے رکھی ،اس لحاظ سے قمر باجوہ کی تقرری درست فیصلہ ہے۔ 
میجر ریٹائرڈ زاہد مبشر نے بھی فیصلے کو سراہا ،کہتے ہیں راحیل شریف کی روشن کی گئی شمع کو بجھایا نہیں جائیگا،امید ہے جنرل باجوہ انہی پالیسیز پر چلیں گے۔ 
تجریہ کار نصراللہ ملک کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ ملک کی سب سے بڑی کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جبکہ کشمیر اور نادرن ایریا میں کمانڈ کے حوالے سے بھی انکا اچھا تجربہ ہے۔

مصنف کے بارے میں