پھیپھڑوں کے انفیکشن سے بچانے والی حجاب نما پوشاک

عام افراد خصوصاًایتھلیٹس کے لیے منہ اورسر کو ڈھانپنے والا ایک لباس تیار کیا گیا ہے

پھیپھڑوں کے انفیکشن سے بچانے والی حجاب نما پوشاک

لاہور : عام افراد خصوصاًایتھلیٹس کے لیے منہ اورسر کو ڈھانپنے والا ایک لباس تیار کیا گیا ہے جو سردیوں کے باعث انفیکشنز اور بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہےبرلن عام افراد خصوصاًایتھلیٹس کے لیے منہ اورسر کو ڈھانپنے والا ایک لباس تیار کیا گیا ہے جو سردیوں کے باعث انفیکشنز اور بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔یہ پوشاک دیکھنے میں ایک حجاب جیسی ہے ،اس میں ایک بیٹری لگی ہے جو سرد ہوا کو گرم کرکے منہ میں داخل کرتی ہے اوریوں پہننے والا سردی لگنے اور انفیکشن سے بچ سکتا ہے ۔اسے جرمنی کی کمپنی نے تیار کیا ہے جس میں چارج ہونے والی ایک چھوٹی بیٹری لگی ہے اور اس کے لیے ٹوپی کے اندر ایک جیب بنائی گئی ہے ۔ اسے الیکٹرانک لباس کا نام دیا ہے جس میں منہ اور ناک کے پاس باریک تار ہیں جو گرم ہوکر اندر آنے والی ہوا کو سرد سے گرم بناتے ہیں۔اسے پہننے والا کسی بھی طرح کی بجلی کو محسوس نہیں کرتا۔

مصنف کے بارے میں