امیتابھ بچن کی فلم 'پنک' کی اقوام متحدہ میں نمائش

فلم پنک کی نمائش نیو یارک کے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کیا جائے گی۔

 امیتابھ بچن کی فلم 'پنک' کی اقوام متحدہ میں نمائش

نیو یارک:  فلم پنک کے مرکزی کردار معروف اداکار امیتابھ بچن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ فلم پنک کی نمائش نیو یارک کے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کیا جائے گی۔ عدالتی ڈرامے پر مبنی اس فلم میں امیتابھ بچن کے ہمراہ، تپسی پنو، کرتی کلھاری اور اینڈریا تارینگ نے مرکزی کردار ادا کیے۔ شوجت سرکار کی ہدایات میں بننے والی فلم ’پنک‘ کی کہانی تین لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جن پر کچھ بااثر افراد کی جانب سے حملہ کیا جاتا ہے۔

امیتابھ بچن نے اس فلم میں ایک وکیل کا کردار ادا کیا جو عدالت میں ان تینوں لڑکیوں کا مقدمہ لڑیں گے۔رپورٹس کے مطابق راجھستان کی پولیس کے لیے بھی فلم پنک کی نمائش رکھی گئی جسے دیکھ کر خواتین کے ساتھ اپنا سلوک بہتر کر سکیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارہ قرالعین بلوچ نے بھی فلم پنک میں ایک گانے کاری کاری میں اپنی آواز کا جادو جگایا تھا جسے شائقین نے بےحد پسند کیا۔

مصنف کے بارے میں