امریکا میں پاکستانی فلموں پر مبنی پہلا 2روزہ فلم فیسٹیول 3 دسمبر سے شروع ہوگا

امریکا میں پاکستان کے مستقل مشن کے زیر اہتمام ایشیاء سوسائٹی میں ہوگا

امریکا میں پاکستانی فلموں پر مبنی پہلا 2روزہ فلم فیسٹیول 3 دسمبر سے شروع ہوگا

نیویارک: امریکا میں پاکستانی فلموں پر مبنی پہلا 2روزہ فلم فیسٹیول 3 دسمبر سے امریکا میں پاکستان کے مستقل مشن کے زیر اہتمام ایشیاء سوسائٹی میں ہوگا۔فیسٹیول میں نمائش میں پیش کی جانے والی فلموں میں دو نئی فلمیں ’’دوبارہ پھر سے‘‘ اور ’’لاہور سے آگے‘‘ بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ’’ایکٹر ان لاء ‘‘ آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی فلم ’’ماہ میر‘‘ آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے کی اینی میٹڈ فلم ’3 بہادر‘، دختر، ڈانس کہانی اور ہو من جہاں بھی اس فیسٹیول میں پیش کی جائیں گی۔

وجاہت رؤف کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم فیسٹیول میں اپنی فلموں کو پیش کرنا فلم سازوں کے لیے اہم موقع ہے جہاں وہ دنیا کے سامنے پاکستان کی امیج کو بہتر کرسکتے ہیں۔یاسر حسین کے مطابق فیسٹیول سے پاکستانی فلموں کو بے پناہ اہمیت ملے گی۔انجم شہزاد نے کہا کہ ‘اس دوران فلموں کا انتخآب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، منٹواور مور جیسی فلموں کو بھی اس فیسٹیول میں پیش کرنا چاہیے تھا۔

نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ ‘ایسا پہلی بار ہورہا ہے جب پاکستانی حکومت ہماری فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کے لیے اقدام اٹھا رہی ہے، ہمیں پاکستان فلم فیسٹیول نیویارک جیسے اور ایونٹس کی ضرورت ہے، جو صرف امریکا میں نہیں دیگر ممالک میں پاکستان کے کام کی نمائش کریں۔

مصنف کے بارے میں