جاپان تیز ترین سپر کمپیوٹر اگلے سال تک تیار کرلے گا

جاپان دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیار کر رہا ہے جس کی تیاری پر 18ارب پاکستانی روپے لاگت آئے گی۔

جاپان تیز ترین سپر کمپیوٹر اگلے سال تک تیار کرلے گا

جاپان دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیار کر رہا ہے جس کی تیاری پر 18ارب پاکستانی روپے لاگت آئے گی۔جاپان کا سپر کمپیوٹر بنانے کا یہ منصوبہ بغیر ڈرائیور کی کاریں اور روبوٹ بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوگا، یہ کمپیوٹر کھربوں حسابات فی سیکنڈ کرنے کا اہل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر کمپیوٹرکا اندرونی سسٹم انسانی ذہن میں پائےجانے والے کھربوں نیورونز کی طرح کام کرے گا،جاپانی انجینئرز کو اگلے سال تک اس کمپیوٹر کی تیاری کا ٹاسک دیا گیا ہے۔