ضرورت رشتہ کی ویب سائٹ کا انتہائی شرمناک استعمال کرنے والا ڈاکٹر

تین مسلمان لڑکیوں کی زندگیاں برباد کر ڈالی ہیں

ضرورت رشتہ کی ویب سائٹ کا انتہائی شرمناک استعمال کرنے والا ڈاکٹر

لندن:  برطانیہ میں ایک نوجوان نے ضرورت رشتہ کی ویب سائٹ کا انتہائی شرمناک استعمال کرتے ہوئے تین مسلمان لڑکیوں کی زندگیاں برباد کر ڈالی ہیں۔ 38سالہ فرحان مرزا نامی یہ شخص خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے ویب سائٹ پر شادی کی خواہش مند لڑکیوں کو اپنے جال میں پھانستا۔ اس نے خواتین کو اپنے ڈاکٹر ہونے کا یقین دلانے کے لیے اپنے گھر میں ڈاکٹروں کے مخصوص ملبوسات رکھے ہوئے تھے اور گاڑی میں ہمیشہ ایک سٹیتھوسکوپ بھی رکھتا تھا، درحقیقت وہ ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا اور ساﺅتھ ویلز کے شہر ابرٹیلری میں اپنے والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

ملزم خواتین کو پھانس کر ان سے جنسی تعلق استوار کرتا اور خفیہ طور پر اس عمل کی ویڈیوبنا لیتا، جس کے بل پر وہ بعدازاں خواتین کو بلیک میل کرکے ان سے رقم ہتھیاتاتھا۔ وہ انہیں ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے اور ان کے دوستوں اور ساتھی ورکرزکو دینے کی دھمکی دیتا جس پر لڑکیاں اور ان کے گھر والے اسے رقم دینے پر مجبور ہو جاتے۔ اس نے اپنے اس مکروہ دھندے کے لیے ویب سائٹ Shaadi.comکے ذریعے لڑکیوں کو پھنسایا۔ رپورٹ کے مطابق اس کا شکار ہونے والی تیسری لڑکی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بہت اچھے عہدے پر تھی۔ اس نے پولیس کو اس کی رپورٹ کر دی۔ جب پولیس نے تفتیش کی تو دیگر دو لڑکیوں کا بھی انکشاف ہوا جنہیں یہ برباد کر چکا تھا۔ اس لڑکی کا کہنا تھا کہ ”اس شخص نے مجھے بتایا تھا کہ وہ ڈاکٹر ہے، اس کا ایک بھائی ہیتھروایئرپورٹ پر سکیورٹی کا سربراہ اور اس کا باپ پاکستان میں ایک یوٹیلٹی کمپنی کا ڈائریکٹر ہے۔ یہ سب جھوٹ تھا۔“

مصنف کے بارے میں