کچھ عناصر نہیں چاہتے تھے کہ بلدیاتی الیکشن ہوں، مراد علی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ 22 اگست کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کے باعث اسلام آباد کے کچھ عناصرنہیں چاہتے تھے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوں

کچھ عناصر نہیں چاہتے تھے کہ بلدیاتی الیکشن ہوں، مراد علی شاہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ 22 اگست کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کے باعث اسلام آباد کے کچھ عناصرنہیں چاہتے تھے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوں۔مراد علی شاہ مقامی حکومتوں سے متعلق سیمینار سے خطاب کر رہے تھے،سیمینار وزارتِ بلدیات کی جانب سے وزیراعلی ہاس میں منعقد کیا گیا تھا،اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 22 اگست کی صورتحال کے باوجود بلدیاتی انتخابات کروائے جب کہ اسلام آباد کے کچھ عناصر نہیں چاہتے تھے کہ بلدیاتی انتخابات ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی پی مقامی حکومتوں کو اختیارات نہیں دینا چاہتی،سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بھی اپنے اختیارات سے دستبردار ہوکرصوبوں کوطاقتوربنایا اور صو بہ اپنی قیادت کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل کرے گی۔وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ میرے پاس اختیارات ہیں لیکن ان سے تجاوز نہیں کرسکتا، پیسے جاری کرنا میرا نہیں پبلک اکانٹس کمیٹی کا کام ہے تا ہم کو شش کی ہے کہ ہر یوسی کوتھوڑے پیسے دے دیں، ہمارے پاس جو وسائل ہیں اس کے مطابق ہی کام کرنا ہوگا۔مقامی حکومتوں کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ گراس روٹ لیول سے منتخب نمائندے ہیں آپ کے فیصلے کو ترجیح دی جائے گی،شہرکے تمام بڑے مسائل کے حل کے لیے کام کررہے ہیں،کراچی کے پانی کا مسئلہ بھی جلد حل کریں گے،میری ساری توجہ ترقیاتی کاموں پرہے۔ہم صوبے کی خدمت کرنے کے لیے آئے ہیں، حیدر آباد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں خود حیدرآباد میں پڑھا ہوں، مجھے پورا سندھ عزیز ہے