حافظ محمد سعید کی نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد

حافظ محمد سعید کی نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد

لاہور: امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کئے جانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو یقین ہے کہ وہ وطن عزیز پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جرأتمندانہ کردار ادا کریں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ ان حالات میں دنیا کی سب سے مضبوط اسلامی فوجی کے سپہ سالار مقرر ہوئے ہیں جب ازلی دشمن بھارت کنٹرول لائن پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور پاکستان میں تخریب کاری ودہشت گردی پروان چڑھانے کیلئے بے پناہ سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے۔ پوری پاکستانی قوم ان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے اور امید رکھتی ہے کہ وہ پاک فوج کے مورال کوبلند رکھیں گے ۔

انہوں نے جنرل راحیل شریف کی وطن عزیز پاکستان کیلئے خدمات کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں