فوجی دستوں کی تعداد کا فیصلہ کمانڈر 111 بریگیڈ کریں گے

فوجی دستوں کی تعداد کا فیصلہ کمانڈر 111 بریگیڈ کریں گے

"نیونیوز "کی لائیونشریات دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں ۔http://www.neonetwork.pk/live-tv 

اسلام آباد: فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 201 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد کے تمام حساس علاقوں میں فوجیوں کی معقول تعداد تعینات کی جائے گی اور دستوں کی تعداد کا فیصلہ کمانڈر 111 بریگیڈ کریں گے.

انتظامیہ کے آپریشن کے بعد مظاہرین مختلف علاقوں میں پھیل گئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی، صبح سے جاری آپریشن کو دوپہر ڈھائی بجے سے معطل کردیا گیا جس کے بعد اسلام آباد میں صورتحال کشیدہ ہے اور مظاہرین اب بھی مختلف مقامات پر موجود ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے وزارت داخلہ کی درخواست پر اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔

 
وزارت داخلہ نے دارالحکومت میں فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق فوج کی تعیناتی فوری طور پر ہوگی اور وہ تاحکم ثانی دارالحکومت میں تعینات رہے گی۔

اسلام آباد میں فوج کی طلبی آئین کے آرٹیکل 245، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشنز 5-4 اور تعزیرات پاکستان کے سیکشن 131 اے کے تحت کی گئی۔ اسلام آباد کے تمام حساس علاقوں میں فوجیوں کی معقول تعداد تعینات کی جائے گی اور دستوں کی تعداد کا فیصلہ کمانڈر 111 بریگیڈ کریں گے۔