تحریک انصاف نے وزیرداخلہ احسن اقبال سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف نے وزیرداخلہ احسن اقبال سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

"نیونیوز "کی لائیونشریات دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں ۔http://www.neonetwork.pk/live-tv 

اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ۔

پی ٹی آئی نےمیڈیا پرسے فوری قدغن ہٹانے کا بھی مطالبہ بھی کر دیا ہے۔تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنے کو ابتداء سے ہی مس ہینڈل کیا۔احسن اقبال معاملے کے حل کی بجائے بطور وزیرداخلہ کھوکھلے دعوے کرتے رہے۔

فیض آباد دھرنے سے امن عامہ کی صورتحال سے احسن اقبال کی اہلیت بالکل عیاں ہوگئی۔ آپریشن کے بعد پورے ملک میں پھیلنے والی آگ احسن اقبال کی نالائقی کا نتیجہ ہے۔

آپریشن سے جنم لینے والے فساد پر پردہ ڈالنے کیلئے حکومت غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔میڈیا کی آواز کو خاموش اور سماجی میڈیا پر پابندی عائدکردی گئی۔حکومت اپنا غیرجمہوری فیصلہ فوری واپس لے۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ وزیرداخلہ کی ناکامی کے باعث حکومت کو دارالحکومت میں فوج طلب کرنا پڑی ہے،قیام امن کیلئے ملک بھر میں رینجرز کو مختلف شہروں میں تعینات کیا گیا۔

دارالحکومت اور اسکے گردونواح میں پھیلا فساد وزیر داخلہ کے غلط اندازوں کا نتیجہ ہے۔ضروری ہے کہ احسن اقبال فوری طور پر خود کو وزارت سے الگ کریں۔